خداوند یسوع مسیح کی تعلیم

Mark Waseem

ہم نے سبق نمبر 5 سے 7 میں یسوع مسیح کی تعلیمات کے بارے میں سیکھا کہ یسوع مسیح نے خدا کے بارے میں سکھایا کہ وہ ایک باپ کی مانند انسان سے پیار کرتا ہے اور اس کی فکر کرتا ہے۔ اور یہ بھی کہ انسان کا بھی فرض ہے کہ وہ کسی مجبوری اور خوف کے بجائے خدا کو اپنا آسمانی باپ جان کر دل سے اُس کی پرستش کرے۔ اسی طرح ہم نے یہ بھی سیکھا کہ جس طرح خدا اپنے سورج اور بارش کی نعمت کو بلا امتیاز نیکوں اور بدوں دونوں کو عطا کرتا ہے۔ اسی طرح انسان کا بھی فرض ہے کہ وہ بلا امتیاز ہر انسان سے محبت رکھے اور اُس کی قدر کرے۔ اس کے ساتھ یسوع مسیح نے یہ بھی سیکھایا کہ انسان کو چائیے کہ وہ اپنے دشمنوں سے محبت رکھے۔ اس کے ساتھ یسوع مسیح نے اپنے بارے میں سیکھایا کہ آپ باپ (خدا) میں سے نکل کر دنیا میں آئے ہیں۔ اور مزید آپ نے یہ سیکھایا کہ آپ کا خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق باپ اور بیٹے کا ہے۔ کیونکہ آپ نے فرمایا کہ اسلئے میں اور باپ ایک ہیں۔ یسوع مسیح نے یہ بھی کہا کہ میرا اس دنیا میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ گناہگاروں کو اُن کے گناہوں سے نجات دوں۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔