خالی قبر

Mark Waseem

جو عورتیں قبر پر آئیں اُن میں مریم مگدلینی پیش پیش تھی۔ اس لئے انجیل نویس یوحنا اُس کا نام تخصیصِ کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اُسی نے باقی شاگردوں کو آکر اس واقعہ کی خبر دی۔ اگر چہ فرشتوں نے واضح طور پر بتا دیا تھا کہ پھر بھی مریم مگدلینی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ اس لئے اُس نے دوسرے شاگردوں سے کہا کہ یسوع مسیح کی قبر خالی ہے نہ جانے یسوع مسیح کی لاش کہاں ہے۔

مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔

ہفتہ کے پہلے دِن مریم مگدلینی اَیسے تڑکے کہ ابھی اَندھیرا ہی تھا قَبر پر آئی اور پتھّر کو قَبر سے ہٹا ہُؤا دیکھا۔
پَس وہ شمعُون پطرس اور اُس دُوسرے شاگِرد کے پاس جِسے یِسُوع عزیز رکھتا تھا دَوڑی ہُوئی گئی اور اُن سے کہا کہ خُداوند کو قَبر سے نِکال لے گئے اور ہمیں معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھ دِیا۔
پَس پطرس اور وہ دُوسرا شاگِرد نِکل کر قَبر کی طرف چلے۔
اور دونوں ساتھ ساتھ دَوڑے مگر وہ دُوسرا شاگِرد پطرس سے آگے بڑھ کر قَبر پر پہلے پُہنچا۔
اُس نے جُھک کر نظر کی اور سُوتی کپڑے پڑے ہُوے دیکھے مگر اَندر نہ گیا۔
شمعُون پطرس اُس کے پِیچھے پِیچھے پُہنچا اور اُس نے قَبر کے اَندر جا کر دیکھا کہ سُوتی کپڑے پڑے ہیں۔
اور وہ رُومال جو اُس کے سر سے بندھا ہُؤا تھا سُوتی کپڑوں کے ساتھ نہِیں بلکہ لِپٹا ہُؤا ایک جگہ الگ پڑا ہے۔
اِس پر دُوسرا شاگِرد بھی جو پہلے قَبر پر آیا تھا اَندر گیا اور اُس نے دیکھ کر یقین کِیا۔
کِیُونکہ وہ اَب تک اُس نوشتہ کو نہ جانتے تھے جِس کے مُطابِق اُس کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا ضرُور تھا۔
پَس یہ شاگِرد اپنے گھر کو واپَس گئے۔
(یُوحنّا 20 باب 1 تا 10 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں