پیدائش 25 :20-26 کے مطابق حضرت اضحاق کے ہاں اُن کی بیوی حضرت ربقہ سے جڑواں بیٹے عیسو اور حضرت یعقوب پیدا ہوئے۔ اگرچہ معاشرتی دستور کے مطابق پہلوٹھا ہونے کے ناطے وراثت اور الٰہی برکات کا حق دار عیسو تھا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے خاص چناﺅ کے تحت حضرت ابراہیم سے وعدہ کی ہوئی برکت کو آگے بڑھانے کا وسیلہ حضرت یعقوب کو ٹھہرایا۔ اور یوں بیرسبع کے علاقہ میں حضرت یعقوب پرظاہر ہو کر اپنی اس برکت کی یاد دہانی یوں کرائی۔ ”مَیں خداوند تیرے باپ ابرہام کا خدا اوراضحاق کا خدا ہوں۔ مَیں یہ زمین جس پر تُولیٹا ہے تجھے اور تیری نسل کو دوں گا۔ اورتیری نسل زمین کی گَرد کے ذرّوں کی مانند ہوگی اور تو مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیل جائے گا اور زمین کے سب قبیلے تیرے اور تیری نسل کے وسیلہ سے برکت پائیں گے۔“ (پیدایش13:28-14).