حضرت یعقوب کا نیا نام

Mark Waseem

جب خُدا تعالٰی نے حضرت یعقوب پر ظاہر ہو کر ابراہیمی برکت کا وعدہ اُنہیں یا د دلایا تو ساتھ ہی اُن کا نام بھی تبدیل کر دیا ۔ اس حوالہ سے توریت شریف میں یوں مرقوم ہے” خدا نے اُسے کہا کہ تیرا نام یعقوب ہے ۔ تیرا نام آگے کو یعقوب نہ کہلائے گا بلکہ تیرا نام اسرائیل ہوگا۔ سو اُس نے اُس کا نام اسرائیل رکھا“۔ (پیدایش 10:35)