حضرت یسعیاہ نبی بھی یسوع مسیح کی موت کے بارے میں پیش گوئیاں کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ حضرت یسعیاہ نبی کا زمانہِ نبوت تقریباً سات سو سال قبل از مسیح ہے۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل صحیفہ حضرت یسعیاہ کے حوالہ جات کا مطالعہ کریں۔
حالانکہ وہ ہماری خطائوں کے سبب سے گھایل کیا گیا اور ہماری ہی سلامتی کے لئے اس پر سیاست ہوئی تاکہ اس کے مارکھانے سے ہم شفا پائیں۔
ہم سبب بھیڑوں کی مانند بھٹک گئےہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پھرا پر خداوندنے ہم کی بد کرداری اُس پر لا دی۔
(یسعیاہ 53 باب 5 تا 6 آیات)
وہ ستایا گیا تو بھی اُس نے برداشت کی اور منہ نہ کھولا۔جس طرح برہ جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور جس طرح بھیڑ اپنے بال کترنے والوں کے سامنے بے زبان ہے۔اُسی طرح خاموش رہا۔
وہ ظلم کر کے اور فتوی لگا کراُسے لے گئےپر اُس کے زمانہ کے لوگوںمیں سےکس نے خیال کیا کہ وہ زندوں کی زمین سے کاٹ ڈا لا گیا؟میرے لوگوں کی خطاوں کے سبب سےاُس پر مارپڑی۔
(یسعیاہ 53 باب 7 تا 8 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔