حضرت موسیٰ پر خُدا کا ظہور

Mark Waseem

ایک دن جب آپ اپنی بھیڑ بکریوں کو ہنکاتے ہوئے حورب پہاڑ پر آئے توایک جھاڑی کو جلتے ہوئے دیکھاجو جلنے کے باوجود بھسم نہیں ہو رہی تھی۔ جب یہ عجیب منظر دیکھنے کے لئے آپ جھاڑی کے قریب جانے لگے تو خُدا تعالٰی جھاڑی میں سے آپ سے یوں ہمکلام ہوئے ”۔ ۔ ۔ مَیں تیرے باپ کا خدا یعنی ابرہام کا خدا اور اضحاق کا خدا اور یعقوب کا خدا ہوں سو اَب آمَیں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں کہ تُو میری قوم بنی اسرائیل کو مصر سے نکال لائے“ (خروج 3 : 6- 10) ۔بنی اسرائیل کو مصریوں کی غلامی سے رہائی دلانا ایک مشکل کام تھا۔ چنانچہ حضرت موسیٰ نے مختلف عذر پیش کئے۔ جواب میں خدا تعالٰی نے اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے فرمایا۔ ”۔ ۔ ۔ میں ضرور تیرے ساتھ رہوں گا۔ ۔ ۔“ (خروج12:3)