حضرت جبرائیل کی معرفت مقدس یوسف کو خُدا کا پیغام

Mark Waseem

اِس پیغامِ الٰہی سے قبل ہی مقدسہ مریم کی منگنی حضرت یوسف کے ساتھ طے ہو چکی تھی۔چنانچہ جب خُدا کے اس منصوبہ کے مطابق مریم حاملہ ہو گئیں تو اس کی خبر یوسف تک بھی پہنچی ۔ مریم کے حاملہ ہونے کی خبر نے اُسے شک اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
چنانچہ اِس پریشانی کے ازالہ کے لئے فرشتہ جبرائیل اُس سے بھی یوں ہمکلام ہو ا: ”اے یوسف ابنِ داﺅد! اپنی (منگیتر)بیوی کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوح القُدس کی قدرت سے ہے۔اُس کے بیٹا ہو گا اور تُو اُس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا“ (متی20:۰1۔21) چنانچہ لکھا ہے کہ مقدس یوسف مقدسہ مریم کو اپنے گھر لے آئے اور اُس کو اُس وقت تک اپنی بیوی کے طور پر نہ جانا جب تک اُس کے بیٹا نہ ہوا اور اُس کا نام یسوع رکھا۔