حضرت اضحاق سے وعدہ

Mark Waseem

ملکِ کنعان کے علاقہ جرار میں خدا تعالیٰ نے حضرت اضحاق پر اپنا ظہور فرمایا اور اُنہیں اپنا وہ وعدہ یاد دلایا جواُن کے باپ حضرت ابرہام سے کیا تھا۔ اس حوالہ سے خُدا تعالیٰ یوں فرماتے ہیں، ” تُو اِسی مُلک میں قیام رکھ اورمَیں تیرے ساتھ رہوں گا اور تجھے برکت بخشوں گا کیونکہ مَیں تجھے اور تیری نسل کو یہ سب مُلک دوں گا اور مَیں اُس قسم کو جومَیں نے تیرے باپ ابرہام سے کھائی پورا کروں گا۔ اور مَیں تیری اولاد کو بڑھا کرآسمان کے تاروں کی مانند کردوں گا اور یہ سب ملک تیری نسل کو دوں گا اورزمین کی سب قومیں تیری نسل کے وسیلہ سے برکت پائیں گی“ (پیدایش3:26-4).