Ready to Learn in English?

پیدایش 21 :8۔12 کے مطابق جب حضرت اضحاق کا دُودھ چھڑایا گیا تو حضرت ابراہیم نے ایک بڑی ضیافت کی۔ اُس وقت حضرت اسمٰعیل کا رویہ بی بی سارہ کو اچھا نہ لگا، جس کے باعث اُنہوں نے حضرت ابراہیم سے مطالبہ کیا کہ حضرت اسمٰعیل اور اُن کی ماں کو اپنے گھر سے نکال دیں ۔ حضرت ابراہیم کے لئے یہ بڑا مشکل امتحان تھا لیکن آپ نے پھر بھی خُدا کے حکم کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دیا ۔ اس لئے کہ خُدا تعالیٰ نے آپ سے فرمایا تھا ” کہ تجھے اس لڑکے اور اپنی لونڈی کے باعث بُرا نہ لگے۔ جو کچھ سارہ تجھ سے کہتی ہے تواُس کی بات مان کیونکہ اضحاق سے تیری نسل کا نام چلے گا “ (پیدایش12:21) چنانچہ حکمِ الٰہی کی فرمانبرداری کے حوالہ سے یوں لکھا ہے کہ ”تب ابرہام نے صبح سویرے اُٹھ کر روٹی اور پانی کی ایک مشک لی اور اُسے ہاجرہ کو دیا بلکہ اُسے اُس کے کندھے پر دھر دیا اور لڑکے کو بھی اُس کے حوالہ کرکے اُسے رخصت کر دیا “ (پیدایش14:21) ۔