یہ خُدا کا ازلی منصوبہ تھا کہ ابلیس کا سر کچلنے والا ” المسیح“ عور ت کی نسل کے طور پر پیدا ہو ۔ چنانچہ المسیح کی پیدایش عین خُدا کے منصوبہ کے مطابق کنواری مریم سے ہی ہوئی۔چونکہ آپ کسی مرد کے بغیر پیدا ہوئے اس لئے آپ” عورت کی نسل“ کہلانے کے حق دار ہیں۔ جبرائیل فرشتے نے مقدسہ مریم اور بزرگ یوسف کو فرمایا کہ نومولُود کا نام یسوع رکھنا ۔ اس لئے کہ وہ اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا۔ اور پھر فرشتوں نے اُس کی پیدایش کو ”خُدا اور انسان “ اور” انسان اور انسان“ کے درمیان صلح کا باعث ٹھہرایا۔ چنانچہ وہ برکت جو خُدا سب اقوام کو دینا چاہتا تھا یہی تھی کہ ”خُدا اور انسان “ اور” انسان اور انسان “کے درمیان صلح “ ہو ۔ اور ”انسان کو اُسکے گناہوں سے نجات“ حاصل ہو۔