اِس باب میں ہم نے سیکھاکہ احترامِ اِنسانیت کے فروغ کے لئے ہمیںہر اِنسان کو اپنی مانند پیار کرنا ہے ۔ یہ پیار ہر اِنسان کے لئے بلا امتیازِ مذہب وملت ہونا چاہئے بالکل ایسے جیسے خُدا کا سورج اور بارش ہر نیک و بد اور کافرو مومن کے لئے دستیاب ہوتی ہے اورپھر سب سے بڑھ کر یہ کہ دوسروں کے لئے ہماری محبت ہر طرح کی خود غرضی اور دکھاوے سے بالا تر ہونی چاہئے۔اگرہم ایک دوسرے سے مخلص ہو گئے تو ہماری یہ دُنیا جنت بن جائے گی۔