اِس باب ہم میں نے سیکھا کہ خُدا تعالیٰ کے ہاں احترام انسانیت کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔ انسانی محبت ہی وہ واحد کلید ہے جس کی بدولت ہم قربتِ الٰہی حاصل کر سکتے ہیں۔انسانیت کے احترام کے بغیر نہ تو ہماری عبادت خُدا کے حضور میں قبول ہو سکتی ہے اورنہ ہی دوسروں کو معاف کئے بغیر ہم اپنے گناہوں کی معافی حاصل کرسکتے ہیں۔اسی طرح جو لوگ ضرورتمندوں پر تر س کھا کر اُن کی مدد نہیں کرتے وہ جنت سے محروم رہ جاتے ہیں۔