ایک عورت جسے بارہ برس سے جریانِ خون کی بیماری تھی، یسوع مسیح کی پوشاک کا کنارہ چھونے سے ہی اپنی بیماری سے شفا پاگئی(مرقس25:5۔34)۔
٭ایک بارایک کوڑھی آپ (یسوع)کے پاس آیا۔ آپ نے اُس پر ترس کھاکر اُسے چھوا تو فی الفور اُس کا کوڑھ جاتارہا اور وہ پاک صاف ہو گیا۔ (مرقس40:1۔45)۔
پھر ایک اَور موقعہ پر دس کوڑھی آپ سے ملے۔ اُنہوں نے دُور کھڑے ہو کر بلند آواز سے کہا اَے یسُوع !اَے صا حِب ! ہم پر رحم کر ۔تو اُس(یسوع) نے اُنہیں دیکھ کر کہا جاو اپنے تِیئں کا ہِنوں کو دِکھاو اور اَیسا ہوا کہ وہ جاتے جاتے پا ک صاف ہو گئے۔´ (لُوقا 11:17۔19)۔