ج۔خُدا کے آلہ کار بننا

Mark Waseem

خُدا تعالیٰ چاہتے ہیں کہ انسانی تعمیر و ترقی کے کاموں میں ہم اُس کے ساتھ شامل ہوں ۔ مثلا کسی بھوکے کو خوراک مہیا کرنے کیلئے وہ کسی نہ کسی انسان کو ہی استعمال کرتا ہے۔ جب لوگ سیلاب، طوفان یا اسی طرح کی دیگر آفات میں گھر جاتے ہیں تو خُدا تعالیٰ انسانوں کو ہی استعمال کر کے اُن کی مدد کرتے ہیں۔اور اس کام کے لئے خُدا تعالیٰ نہ صرف ایمانداروں بلکہ کافروں کو بھی استعمال کرتے ہیں۔اگر کافر اِس نیک کام میں خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے فوراً حاضر ہو جاتے ہیں تو دیندار لوگ کیوں پیچھے رہیں۔ انجیلِ مقدس میں مرقوم ہے!