جنوبی سلطنت

Mark Waseem

جنوبی سلطنت : اِسے یہوداہ کی سلطنت بھی کہا جاتا ہے ۔ اِس میں دو قبائل شامل تھے ۔ اس سلطنت کا دارلحکومت یروشلیم تھا ۔ اس پراُنیس (19) باشاہوں اور ایک غاصب ملکہ نے حکومت کی ۔ اِن میں سے آٹھ (8)بادشاہ تو اچھے تھے جب کہ باقی سبھی شریر اور خُدا کے نافرمان تھے ۔ اِن لوگوں نے بھی شمالی سلطنت کی طرح خُدا کی تنبیہہ پر کان نہ دھرا ۔ چنانچہ اس سلطنت کی مسلسل نافرمانی کی وجہ سے خُدا تعالٰی نے اُنہیں 576 ق۔م میں ستر(70) سال کے لئے بابل کی اسیری میں دے دیا۔