جب ساﺅل بادشاہ اپنے گناہ کے باعث خُدا سے بے وفا ہوگیا تو خُدا تعالٰی نے اُس کی جگہ حضرت داﺅد کو ایک نئے بادشاہ کے طور پر چُنا۔ یوں نئے بادشاہ کے چناﺅ سے خُدا تعالٰی نے بنی اسرائیل قوم سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا۔ بائبل مقدس میں حضرت داﺅد کو ایسا شخص کہا گیا ہے جوخُداوند کے دل کے موافق تھا (1۔ سموئیل 14:13؛ اعمال22:13 )۔ آپ بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نبی‘ چرواہے‘ شاعر‘ موسیقار اور سپاہی بھی تھے۔ آپ نے الہامِ الٰہی سے بہت سے زبور لکھے جو زبور کی کتاب میں شامل ہیں۔ آپ کا زمانہِ حیات 1040 تا 930 ق۔م ہے۔ آپ یسی کے آٹھ بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ 1۔سموئیل1:16‘11-13