بنی اسرائیل قوم مصر میں

Mark Waseem

حضرت یعقوب نے مصر میں ہی وفات پائی ۔ تاہم اُن کے جسدِ خاکی کو کنعان میں لے جا کر اُن کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ۔ چنانچہ اپنے باپ کی وفات کے بعد حضرت یوسف اور اُن کے بھائی اپنے اپنے خاندانوں سمیت مصر میں رہنے لگے۔ یہاں یہ سب پردیسی تھے۔ اُنہیں ایک روز ضرور اُس ملک کو لوٹنا تھا جس کا وعدہ خدا نے اُن سے کر رکھا تھا۔ چنانچہ اپنی وفات سے قبل حضرت یوسف نے ایک بار پھر اپنے بھائیوں کو اس الٰہی وعدہ کے بارے یوں یاد دلایا۔ ۔ ۔ ۔ ” مَیں مرتا ہوں اور خدا یقیناً تم کو یاد کرے گا اور تم کو اِس ملک سے نکال کر اُس مُلک میں پہنچائے گاجس کے دینے کی قسم اُس نے ابرہام اور اضحاق اور یعقوب سے کھائی تھی“۔ (پیدایش 24:50)