ایک ہفتے کے بعد

Mark Waseem

جب خداوند یسوع مسیح یروشلیم میں اپنے شاگردوں پر ظاہر ہوئے تو اُس وقت آپکا ایک شاگرد بنام توما موجود نہیں تھا۔ جب توما کو بتایا گیا کہ ہم نے یسوع مسیح کو دیکھا ہے تو اُس نے یقین نہ کیا اور کہا” جب تک میں یسوع مسیح کے ہاتھوں میں میخوں کے سوراخوں میں اپنی انگلی نہ ڈال لوں اور اپنا ہاتھ یسوع مسیح کی پسلی میں نہ ڈال لوں ہر گز یقین نہ کروں گا۔ چنانچہ پہلی ملاقات کے ایک ہفتے بعد یسوع مسیح دوبارہ اُن گیارہ شاگردوں پر ظاہر ہوئے۔

مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔

مگر اُن بارہ میں سے ایک شَخص یعنی توما جِسے تواَم کہتے ہیں یِسُوع کے آنے کے وقت اُن کے ساتھ نہ تھا۔
پَس باقی شاگِرد اُس سے کہنے لگے ہم نے خُداوند کو دیکھا ہے مگر اُس نے اُن سے کہا جب تک مَیں اُس کے ہاتھوں میں میخوں کے سُوراخ نہ دیکھ لُوں اور میخوں کے سُوراخوں میں اپنی اُنگلی نہ ڈال لُوں اور اپنا پاتھ اُس کی پسلی میں نہ ڈال لُوں ہرگِز یقِین نہ کرُوں گا۔
آٹھ روز کے بعد جب اُس کے شاگِرد پِھر اَندر تھے اور توما اُن کے ساتھ تھا اور دروازے بند تھے یِسُوع نے آ کر اور بیچ میں کھڑا ہوکر کہا تُمہاری سَلامتی ہو۔
پِھر اُس نے توما سے کہا اپنی اُنگلی پاس لاکر میرے ہاتھوں کو دیکھ اور اپنا ہاتھ پاس لاکر میری پسلی میں ڈال اور بے اِعتِقاد نہ ہو بلکہ اِعتِقاد رکھ۔
توما نے جواب میں اُس سے کہا اَے میرے خُداوند!اَے میرے خُدا!۔
یِسُوع نے اُس سے کہا تُو تو مُجھے دیکھ کر اِیمان لایا ہے۔ مُبارک وہ ہیں جو بغَیر دیکھے اِیمان لائے۔
(یُوحنّا 20 باب 24 تا 29 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔