یسوع مسیح اور آپ کے شاگرد نائین قصبہ کو گئے۔ وہاں ایک نوجوان کا جنازہ جا رہا تھا۔ وہ ایک بیوہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جب یسوع مسیح نے جنازہ جاتے ہوئے دیکھا تو کیا کیا؟
یہ جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے انجیل شریف کے حوالے کو پڑھیں۔
تھوڑے عرصہ کے بعد ایسا ہوا کہ وہ نائین نام ایک شہر کو گیا اور اُس کے شاگرد اور بہت سے لوگ اُس کے ہمراہ تھے۔ جب وہ شہر کے پھاٹک کے نزدیک پہنچا تو دیکھو ایک مردہ کو باہر لئے جاتے تھے۔ وہ اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا تھا اور وہ بیوہ تھی اور شہر کے بہترے لوگ اُس کے ساتھ تھے۔ اُسے دیکھ کر خداوند کوترس آیا اور اُس سے کہا مت رو ۔پھر اُس نے پاس آکرجنازہ کو چھوأ اور اُٹھانے والے کھڑے ہو گئے اور اُس نے کہا اے جوان مَیں تجھ سے کہتا ہوں اُٹھ ۔وہ مردہ اُٹھ بیٹھا اور بولنے لگااوراُس نے اُسے اُس کی ماں کو سونپ دیااور سب پر دہشت چھا گئی۔ اور وہ خدا کی تمجید کرکے کہنے لگے کہ ایک بڑا نبی ہم میں برپا ہوا ہے اور خدانے اپنی امت پر توجہ کی ہے۔اور اُس کی نسبت یہ خبر سارے یہودیہ اور تمام گردونوا ح میں پھیل گئی ۔
(لوقا 17 باب 11 تا 17 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں