ایک بار المسیح اپنی والدہ محترمہ اور چند شاگردوں کے ہمراہ ایک شادی میں شریک تھے۔ شادی میں مَے کم پڑ جانے کے باعث خاندان کے سب لوگ پریشان ہوگئے۔ اسلئے کہ اُس زمانہ میں مہمانوں کو مشروب کے طور پر انگوروں کی مَے پیش کی جاتی تھی۔ اگرمَے کا بروقت انتظام نہ ہو سکتا تو خاندان کی برادری میں بہت بے عزتی ہوتی۔چنانچہ المسیح کی والدہ بھی آپ کے پاس آکر کہنے لگیں”اُن کے پاس مَے نہیں رہی“۔ اُس گھر میں پانی کے لئے پتھر کے چھ مٹکے رکھے ہوئے تھے اور ہر مٹکے میں دو دو تین تین من پانی کی گنجایش تھی۔چنانچہ یسوع مسیح نے کام کرنے والے خادموں سے کہا” مٹکوں میں پانی بھر دواورپھر کہا اَب نکال کر میرِ مجلس کے پاس لے جاﺅ ۔‘
جب میرِ مجلس نے وہ پانی چکھاجو مَے بن گیا تھا اور جانتا نہ تھا کہ یہ کہاںسے آئی ہے (مگر پانی بھرنے والے جانتے تھے )تو میرِ مجلس نے دُلہا کو بلا کر اُس سے کہا۔ ہر شخص پہلے اچھی مَے پیش کرتا ہے مگر تُو نے اچھی مَے اَب تک رکھ چھوڑی ہے۔ یہ پہلا معجزہ یسوع نے قانائے گلیل میں دکھا کر اپنا جلال ظاہر کیا اور اُس کے شاگرد اُس پر ایمان لائے“ ۔