اِنسانی عظمت کا تیسرا سبب

Da Wood

تیسری بات جو انسان کی برتری کا باعث ہے وہ الٰہی اختیار ہے جو خُدا تعالیٰ نے اِنسان کو تمام مخلوقات پرعطا کیا۔ گویا اِنسان اِس زمین کی تمام مخلوقات کا مختارِ اعلیٰ ہے۔ توریت شریف میں یوں مرقوم ہے،
” اور خُدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمورو محکوم کرواور سمندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرندوں اور کُل جانوروں پر جو زمین پر چلتے ہیں اختیار رکھّو“(پیدایش1: 28)
اِنسان خُدا کی نظر میں اتنا قابلِ قدر ہے کہ اُس نے اپنی تمام تر مخلوق حضرتِ انسان کی حاکمیت اور اختیار میں دے دی۔ خُدا تعالیٰ نے یہ سب کچھ اِس لئے کیا کہ اِنسان اُن تمام جانداروں کو تحفظ عطا کرے اور اُن کی نشوونما میں اُن کی مدد کرے۔