اِماؤس کی راہ پر دو اشخاص پر یسوع مسیح کا ظہور

Mark Waseem

اُسی دن دو شخص یروشلیم سے سات میل کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں اِماؤس کی طرف جا رہے تھے۔ اگر چہ انہوں نے یسوع مسیح کی قبر پر جانے والی عورتوں کی باتیں سُنی تھیں۔ تاہم ابھی تک انہیں یقین نہ آیا کہ یسوع مسیح واقعی جی اُٹھے ہیں۔ جب وہ یسوع مسیح کی موت کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے جا رہے تھے تو یسوع مسیح بھی اُن کے ساتھ اس سفر میں شامل ہوگئے تاہم انہوں نے آپ کو نہ پہچانا۔ کیونکہ وہ آپ کو ایک عام مسافر سمجھتے رہے۔

مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔

اُنہوں نے اُسے یہ کہہ کر مجبُور کِیا ہمارے ساتھ رہ کِیُونکہ شام ہُؤا چاہتی ہے اور دِن اَب بہُت ڈھل گیا۔ پَس وہ اَندر گیا تاکہ اُن کے ساتھ رہے۔
جب وہ اُن کے ساتھ کھانا کھانے بَیٹھا تو اَیسا ہُؤا کہ اُس نے روٹی لے کر بَرکَت دی اور توڑ کر اُن کو دینے لگا۔
اِس پر اُن کی آنکھیں کُھل گئیں اور اُنہوں نے اُس کو پہچان لِیا اور وہ اُن کی نظر سے غائب ہو گیا۔
اُنہوں نے آپس میں کہا کہ جب وہ راہ میں ہم سے باتیں کرتا اور ہم پر نوِشتوں کا بھید کھولتا تھا تو کیا ہمارے دِل جوش سے نہ بھر گئے تھے؟
پَس وہ اُسی گھڑی اُٹھ کر یروشلِیم کو لَوٹ گئے اور اُن گیارہ اور اُن کے ساتھِیوں کو اِکٹھّا پایا۔
وہ کہہ رہے تھے کہ خُداوند بیشک جی اُٹھا اور شمعُون کو دِکھائی دِیا ہے۔
اور اُنہوں نے راہ کا حال بیان کِیا اور یہ بھی کہ اُسے روٹی توڑتے وقت کِس طرح پہچانا۔
(لُوقا 24 باب 29 تا 35 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔