انسان کی بحالی کے لئے خدا تعالیٰ کا منصوبہ (حصہ نمبر-2)

Mark Waseem

کلامِ مقدس کے مطابق کفارے کی ادائیگی کے لئے بنیادی عنصر خون کا بہایا جانا ہے۔ چنانچہ توارۃ شریف میں لکھا ہے کہ کیونکہ جسم کی جان خون میں ہے اور میں نے مذبح پر تمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے اسے تم کو دیا ہے کہ اس سے تمہاری جانوں کے کفارہ ہو کیونکہ جان رکھنے ہی کے سبب سے خون کفارہ دیتا ہے۔
(احبار 17 باب 11 آیت)۔
اس کے ساتھ انجیلِ مقدس میں بھی لکھا ہے کہ اور تقریباً سب چِیزیں شَرِیعَت کے مُطابِق خُون سے پاک کی جاتی ہیں اور بغَیر خُون بہائے مُعافی نہِیں ہوتی۔
(عبرانیوں 9 باب 22 آیت)

اس نظام کے مطابق گناہوں سے معافی کے حصول اور خدا تعالیٰ کے حضور پاک ہونے کے لئے سردار کاہن کو ہر سال اپنے خاندان، کاہنوں کی جماعت، پوری قوم اور اپنے لئے ایک برّہ (جانور) قربان کرکے اُس کے خون سے کفارہ (فدیہ) ادا کرنا ہوتا تھا۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں