المسیح کی ولادتِ اقدس پر آسمانی فرشتوں کی گروہ نے امن و سلامتی کے نغمات گائے جن کا مضمون کُچھ اس طرح تھا:
”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو اور زمین پر اُن آدمیوں میںجن سے وہ راضی ہے صلح“(لوقا14:2)۔
اِس گیت میں المسیح کی آمد کو انسانیت کے لئے امن اور صلح کا باعث قرار دِیاگیا ہے ۔
جس طرح گناہ کے باعث ایک جانب خُدا اور انسان کے درمیان جُدائی ہو گئی اور دوسری طرف انسانوں کے آپس میں تعلقات کشیدہ ہو گئے اسی طرح المسیح کی آمد ایک طرف انسان اور خُدا کے درمیان راضی نامہ کاذریعہ ہے تو دوسری جانب انسانوں کی آپس میں صلح کا باعث بھی ہے۔ آئیے دیکھیں کہ المسیح نے امن و سلامتی کی برکت کو کیسے عام کیا۔