المسیح کی وِلادتِ اقدس

Mark Waseem

جب المسیح کی پیدایش کا وقت نزدیک تھا تو اُن دنوں قیصر اوگوستس کی طرف سے یہ حکم جاری ہوا کہ ساری دُنیا کے لوگوں کے نام لکھے جائیں۔ یہ پہلی اِسم نویسی سوریہ کے حاکم کورنیس کے عہد میں ہوئی۔ اور سب لوگ نام لکھوانے کے لئے اپنے اپنے شہر کو گئے۔
چنانچہ یوسف بھی صوبہ گلیل کے شہر ناصرة سے اپنے آبائی گاﺅں بیت ِلحم کو گیا تاکہ اپنی منگیتر مریم کے ساتھ جو حاملہ تھی نام لکھوائے۔
چونکہ اُنہیں کسی بھی سرائے میں جگہ نہ مل سکی۔ اِس لئے اُنہیں جانوروں کے ایک اصطبل میں قیام کرنا پڑا۔ جب وہ وہاں تھے تو ایسا ہوا کہ مقدسہ مریم کے وضع حمل کا وقت آپہنچا۔ اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا پیدا ہوا اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی(جانوروں کی چارہ کی جگہ) میں رکھا کیونکہ اُن کے واسطے سرای میں جگہ نہ تھی (لوقا1:2۔7)۔