Ready to Learn in English?

یسعیاہ9:53 ” اُس کی قبر بھی شریروں کے درمیان ٹھہرائی گئی اور وہ اپنی موت میں دولت مندوں کے ساتھ ہوا حالانکہ اُس نے کسی طرح کا ظلم نہ کیا اوراُس کے منہ میں ہرگز چھل نہ تھا“۔یسعیاہ 10:53 ” لیکن خداوند کو پسند آیا کہ اُسے کُچلے۔ اُس نے اُسے غمگین کیا۔ جب اُس کی جان گناہ کی قربانی کے لئے گزرانی جائے گی تو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا۔ اُس کی عمر دراز ہو گی اور خداوند کی مرضی اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے پوری ہوگی۔ جب ہم اِن آیات پر غور کرتے ہیں کہ تو اِن سے ہم تین باتیں سیکھتے ہیں۔ 1: یسعیاہ کے مطابق المسیح خود بے گناہ ہوں گے۔ 2: المسیح کو خُدا کی مرضی پوری کرنے کے لیے اپنی جان کی قربانی دینا ہو گی۔ 3: آپکی قبر شریروں کے درمیان ہوگی تاہم مرنے کے بعد اُنہیں دوبارہ جی اُٹھنا ہوگا۔