الف۔ سب اِنسانوں کو خُدا کی نظر سے دیکھنا

Mark Waseem

المسیح خُدا تعالی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ”…وہ اپنے سورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے ۔ اور راستبازوں اور ناراستوں دونوںپر مینہ برساتا ہے”(متی45:5)۔
پھر یہ کہ”وہ ناشکروں اور بدوں پر بھی مہربان ہے(اس لئے) جیسا تمہارا (خُدا)باپ رحیم ہے تُم بھی رحمدل ہو”(لوقا35:6۔36)۔
خُدا تعالیٰ نہائت پاک اور کامل ہے لیکن پھر بھی ایمانداروں اور گناہگاروں سے بلا تفریق پیار کرتا ہے اور اُنہیںنہ صرف زندہ رہنے کا حق بلکہ زندگی کو قائم رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بھی فراہم کرتا ہے ۔اگر خُدا جو ہر طرح سے کامل ہے وہ گناہگار انسانوں کو برداشت کرتا ہے تو ہمیں بھی ہر طرح کی مذہبی تفریق سے بالا تر ہو کر ہر انسان سے خُدا کی طرح سلوک کرنا ہے اورہر انسان کو ایسے ہی دیکھنا ہے جس طرح خُدا تعالیٰ ہر انسان کو دیکھتے ہیں۔