الف۔ تپ

Mark Waseem

انجیلِ مقدس میں دو ایسے اشخاص کاتذکر ہ پایا جاتا ہے جنہیں یسوع مسیح نے اُن کی تپ سے شفا دی۔اُن میں ایک تو پطرس کی ساس ہے ۔جس کو یسوع نے اُسکا ہا تھ پکڑ کر اُٹھایا اور تپ اُس پر سے اُتر گئی اور وہ اُن کی خدمت کر نے لگی۔´ مرقس 29:1۔31

پھر اِسی طرح کفر نحوم میں بادشاہ کا ایک ملازم تھا جس کا بیٹا جو کافی عرصہ سے بیمار تھا اور مرنے کے قریب تھا۔ وہ یسوع کے پاس آکر درخواست کر نے لگا کہ چل کر میرے بیٹے کو شفا بخش۔یسو ع نے اُس سے کہا جا تیرا بیٹا جِیتا ہے۔تو یسوع کا فرمان جاری ہوتے ہی وہ لڑکااپنے گھر میں ہی تندرست ہو گیا ۔ چنانچہ وہ خوداور اُس کا ساراگھرانہ ایما ن لایا ۔(یوحنا46:4۔56)