الف۔رُوحانی بندھن

Mark Waseem

اخوتِ اِنسانی کی سب سے پہلی بنیادانسانیت کا روحانی بندھن ہے اور وہ یہ ہے کہ سب اِنسان خُدا کی شبیہہ اور صورت پر خلق ہوئے ہیں۔ اور سبھی انسانوں میں خُدا کا دم ہے۔ یوںسب انسانوں کی زندگی کا منبع خُدا تعالیٰ کی ذاتِ اقدس ہے۔اسی لئے بائبل مقدس کے مطابق خُدا تعالیٰ اپنے آپ کو پوری انسانیت کا روحانی باپ قرار دیتے ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ ابوتِ الٰہی کا یہ رشتہ ہر طرح کے جنسی اور جسمانی رشتہ سے پاک ہے۔ چنانچہ ابوّتِ الٰہی کا یہ پاک اور پَوِتّر رشتہ ہی ہے جو تمام نسلِ انسانی کو ایک خاندان میں باندھ دیتا ہے اور اُنہیں مجبورکر تا ہے کہ وہ مذہبی، معاشرتی اور سیاسی امتیازات سے بالا تر ہو کر انسانی اقدار کو پروان چڑھائیں اور ایک دوسرے کی قدر اور احترام کریں۔ چنانچہ المسیح اس حوالہ سے یوں فرماتے ہیں ”…تُم سب بھائی ہو…کیونکہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے”(متی8:23۔9)۔