الف۔ حیاتِ انسانی کا احترام

Mark Waseem

اِنسانی زندگی ایسی بیش قیمت ہے کہ دُنیا کی کوئی چیز بھی اِس کی متبادل نہیں ہوسکتی۔ اس لئے احترام انسانی کا تقاضا ہے انسانی زندگی کی قدر کی جائے اور ایسی تمام باتوں سے گریز کیا جائے جس سے انسانی زندگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔بلکہ اس کے برعکس ایسی باتوں کی تدبیر کی جائے جو انسانی زندگی کے تحفظ کا باعث بن سکتی ہیں۔ المسیح کے نزدیک وہ تمام باتیں قابل مذمت ہیں جو کسی انسانی جان کے ضیاع کا محرک بنتی ہیں۔چنانچہ اس حوالہ سے آپ یوں فرماتے ہیں – ” تُم سُن چکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا کہ خون نہ کرنااور جو کوئی خُون کرے گا وہ عدالت کی سز ا کے لائق ہوگا ۔لیکن میں تُم سے یہ کہتا ہوںکہ جو کوئی اپنے بھائی پر غصہ ہو گاوہ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا۔اور جو کوئی اپنے بھائی کو پاگل کہے گا وہ صدر عدالت کے لائق ہوگا اور جو اُس کو احمق کہے گاوہ آتش ِجہنم کاسزاوار ہوگا”(متی 21:5۔22)۔