اقوام عالم کے لئے برکت کے وعدہ کا پس منظر

Mark Waseem

ابلیس کے بہکانے پر شجرِ ممنوعہ کا پھل کھاکر الٰہی حکم (شریعت) کی نافرمانی کے باعث خُدا تعالی نے حضرت آدم اور حوا کو باغِ عدن سے نکال دیا ۔اسی طرح سانپ (ابلیس)کو سزا دیتے ہوئے فرمایا ”اور مَیں تیرے اور عورت کے درمیان اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالوں گا۔ وہ تیرے سرکوکچلے گا اور تُو اُس کی ایڑی پر کاٹے گا“(پیدایش14:3۔15) ۔
اِس پیش گوئی میں خُدا تعالی نے یہ واضح کیا جو ہستی انسان کو بحال کرنے کے لئے شیطان کے سر کو کچلے گی وہ” عورت کی نسل“ کے طور پر دُنیا میں آ ئے گی۔