افراد اورخاندان میں گناہ

Da Wood

جس گناہ کا آغاز دو افراد حضرت آدم اور بی بی حوا کی زندگی سے ہوا بعد میں اِس گناہ نے اُن کے خاندان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔”حضرت آدم کے بڑے بیٹے قائن (قابیل ) نے اپنے کھیت کے پھل کا ہدیہ خُدا کے حضور قربانی کے طور پرپیش کیا جو خُدا نے منظور نہ کیا۔ بعد میں حضرت آدم کے چھوٹے بیٹے ہابل (ہابیل ) نے اپنے جانوروں کی قربانی پیش کی جو خُدا نے قبول کرلی۔ اِس صورتِ حال کو دیکھ کر قائن (قابیل ) حسد سے بھر گیا اور اپنے بھائی ہابل (ہابیل ) کو قتل کر ڈالا۔“(پیدایش4 :1-8)چنانچہ خُدا نے اُس سے کہا ” تو نے یہ کیا کیا؟ تیرے بھائی کا خون زمین سے مُجھ کو پکارتا ہے اور اب تُو زمین کی طرف سے لعنتی ہوا جس نے اپنا مُنہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خون لے جب تُو زمین کو جوتے گا تو وہ اب تُجھے پیداوار نہ دے گی اور زمین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہوگا۔“ (پیدایش4 :10-12)