خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہر انسان نیک اعمال سر انجام دے کر اس کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرے۔ حضرت داؤد کی معرفت خدا تعالیٰ فرماتے ہیں۔
خُداوند پر تُوکل کر اور نیکی کر۔ ملک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورش پا۔
(زبُور 37 باب 3 آیت)
انجیلِ مقدس میں یسوع مسیح فرماتے ہیں۔
اِسی طرح تُمہاری روشنی آدمِیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجِید کریں۔
(متّی 5 باب 16 آیت)
اسی طرح پولُس رسول بیان کرتے ہیں۔
کِیُونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوع میں اُن نیک اعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔
(افسیوں 2 باب 10 آیت)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔