اسیری سے قبل کے نبی: حضرت میکاہ

Mark Waseem

حضرت میکاہ کا زمانہ نبوت 742 تا 687 ق۔ م ہے۔ اُن کی نبوت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ لوگوں کے گناہوں کی بدولت سلطنتِ یہوداہ کا دارالحکومت یروشلیم اور اسرائیل کا دارالحکومت سامریہ تباہ ہوجائیں گے۔ اوریہ پیغام بھی دیا کہ خدا اُنہیں ہمیشہ کےلئے ترک کرنے کی بجائے انہیں پھر بحال کرے گا۔ علاوہ ازیں مسیح کی جائے پیدائش کے بارے میں یوں پیشین گوئی کی۔” لیکن اے بیت لحم افراتاہ! اگرچہ تُو یہوداہ کے ہزاروں میں شامل ہونے کے لئے چھوٹا ہے تَو بھی تجھ میں سے ایک شخص نکلے گا اورمیرے حضوراسرائیل کا حاکم ہوگا اوراُس کا مصدر زمانہ سابق ہاں قدیم الایّام سے ہے“(میکاہ 2:5) ۔