خُدا نے حضرت ابراہیم کی وفاداری دیکھ کر اپنا وعدہ اُن پر اَور بھی صاف طور سے ظاہر کیا۔ اور اپنے فرشتے کی معرفت فرمایا کہ” چونکہ تو نے یہ کام کیا کہ اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اکلوتا ہے دریغ نہ رکھا اس لئے مَیں نے بھی اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ مَیں تجھے برکت پربرکت دوں گا اور تیری نسل کو بڑھاتے بڑھاتے آسمان کے تاروں اورسمندر کے کنارے کی ریت کی مانند کر دوں گا اور تیری اولاد اپنے دُشمنوں کے پھاٹکوں کی مالک ہوگی“(پیدایش16:22۔17) ۔ اور پھر مزید فرمایا ” اور تیری نسل کے وسیلہ سے زمین کی سب قومیں برکت پائینگی کیونکہ تو نے میری بات مانی “(پیدایش18:22) ۔