حضرت ابراہیم سے کئے گئے الٰہی وعدہ کے ایک حصہ کی تکمیل

Mark Waseem

ہم گزشتہ اسباق میں سیکھ چکے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے کئے گئے الٰہی وعدہ کے دو پہلو تھے،
الف۔ خُدا تعالٰی حضرت ابراہیم کی نسل کو ایک بڑی اقوام بنا کر مُلک کنعان میں بسانا چاہتے تھے۔
ب۔ خُدا تعالٰی ابراہیم کی نسل کے وسیلہ سے دُنیا کی ساری اقوام کو برکت دینا چاہتے تھے۔ چنانچہ خُدا تعالٰی نے آلِ ابراہیم (بنی اسرائیل) کو مصر کی غلامی سے نکال کر مُلکِ کنعان میں آباد کر کے اپنا وہ وعدہ پورا کر دیا جوبنی اسرائیل کے باپ دادا ابراہیم، اضحاق اور یعقوب سے کیا تھا۔