حضرت ابراہیم سے کئے گئے الٰہی وعدہ کا زِیر تکمیل حّصہ

Mark Waseem

حضرت ابراہیم سے کئے گئے الٰہی وعدہ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ حضرت ابراہیم کی نسل سے آنے والی خاص شخصیت کے وسیلہ سے دُنیا کی ساری اقوام کو برکت ملنا تھی۔ چنانچہ خُدا نے حضرت اضحاق اور حضرت یعقوب کے ساتھ یہ وعدہ دہرا کر واضح کر دیا کہ یہ ہستی حضرت یعقوب (اسرائیل) کی نسل سے آئے گی اور اب اِسی بات کی تصدیق حضرت موسیٰ بھی کرتے ہیں۔