”خداوند خدا کی رُوح مجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مجھے مسح کیا تاکہ حلیموں کو خوش خبری سناﺅں۔ اُس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دلوں کو تسلّی دوں۔ قیدیوں کے لئے رہائی اور اسیروں کے لئے آزادی کا اعلان کروں۔ تا کہ خداوند کے سالِ مقبول کا اور اپنے خدا کے اِنتقام کے روز کا اشتہار دوں اورسب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں“ (یسعیاہ 1:61-2)۔ یسعیاہ 2:9 ”جو لوگ تاریکی میں چلتے تھے اُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔ جو موت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھے اُن پر نور چمکا“۔