آسمانی فرشتوں کے نغمات

Mark Waseem

جب المسیح کی ولادت ہوئی تو اُسی علاقہ میں کُچھ چرواہے رات کو ایک میدان میں اپنے گلّہ کی نگہبانی کر رہے تھے۔ اِسی اثنا میں اُن پر ایک بڑا نور چمکا جسے دیکھ کر وہ ڈر گئے ۔ چنانچہ اس نور میں خُدا تعالیٰ کا ایک فرشتہ اُن پر ظاہر ہوا اوراُن سے یوں ہم کلام ہو ا: ”ڈرو مت ! کیونکہ دیکھو مَیں تمہیں بڑی خوشی کی بشارت دیتا ہوں جو ساری اُمت کے واسطے ہوگی۔ کہ آج داﺅد کے شہر میں تمہارے لئے ایک منجی(نجات دہندہ)پیدا ہوا ہے یعنی مسیح خُداوند۔اور اُس کا تمہارے لئے یہ نشان ہے کہ تُم ایک بچہ کوکپڑے میں لپٹا اور چرنی میں پڑا ہوا پاﺅ گے“ ۔(لوقا10:2۔11)
اِسی دوران آسمانی فرشتوں کی ایک اَور گروہ خُدا کی حمد کرتی اور یہ کہتی ہوئی ظاہر ہوئی کہ ”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہواورزمین پر اُن آدمیوں میں جن سے وہ راضی ہے صلح“(لوقا14:2) چنانچہ المسیح کی جائے پیدایش پر چرواہے بھی آئے اور وہاں مریم اور یوسف کودیکھا اور بچہ کو چرنی میں پڑا پایا۔اور اِس بات کو جو فرشتہ نے نومولُود کے حق میں بتائی تھی اُسے مشہور کیا۔چنانچہ اِن باتوں پر جو چرواہوں نے بیان کیں ، سب سُننے والوںنے تعجب کیا۔