درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالوں کا مطالعہ کریں۔
جَیسا نُوح کے دِنوں میں ہُؤا ویسا ہی اِبنِ آدم کے آنے کے وقت ہوگا۔
کِیُونکہ جِس طرح طُوفان سے پہلے کے دِنوں میں لوگ کھاتے پِیتے اور بیاہ شادِی کرتے تھے اُس دِن تک کہ نُوح کَشتی میں داخِل ہُؤا۔
اور جب تک طُوفان آ کر اُن سب کو بہا نہ لے گیا اُن کو خَبر نہ ہُوئی اُسی طرح اِبنِ آدم کا آنا ہوگا۔
اُس وقت دو آدمِی کھیت میں ہوں گے ایک لے لِیا جائے گا اور دُوسرا چھوڑ دِیا جائے گا۔
دو عَورتیں چکّی پِیستی ہوں گی۔ ایک لے لی جائے گی اور دُوسری چھوڑ دی جائے گی۔
پَس جاگتے رہو کِیُونکہ تُم نہِیں جانتے کہ تُمہارا خُداوند کِس دِن آئے گا۔
لیکِن یہ جان رکھّو کہ اگر گھر کے مالِک کو معلُوم ہوتا کہ چور رات کو کون سے پہر آئے گا تو جاگتا رہتا اور اپنے گھر میں نقب نہ لگانے دیتا۔
(متّی 24 باب 37 تا 43 آیات)
پَس خَبردار رہو۔ اَیسا نہ ہو کہ تُمہارے دِل خُمار اور نشہ بازی اور اِس زِندگی کی فِکروں سے سُست ہو جائیں اور وہ دِن تُم پر پھندے کی طرح ناگہاں آ پڑے۔
کِیُونکہ جِتنے لوگ تمام رُویِ زمِین پر مَوجُود ہوں گے اُن سب پر وہ اِسی طرح آ پڑیگا۔
پَس ہر وقت جاگتے اور دُعا کرتے رہو تاکہ تُم کو اِن سب ہونے والی باتوں سے بچنے اور اِبنِ آدم کے حُضُور کھڑے ہونے کا مقدُور ہو۔
(لُوقا 21 باب 34 تا 36 آیات)
سوچنے کی بات
جو لوگ اس زندگی میں آسمانی بادشاہی کا پیغام سن کر اپنے گناہوں سے توبہ کرکے راست باز زندگی بسر کرتے ہیں۔ وہ لوگ یسوع مسیح کی دوسری آمدِ پر آسمان پر جائیں گے۔ لکین جو اس پیغام کو رد کرکے دنیاوی عیش وعشرت میں مگن رہتے ہیں ان لوگوں کا ٹھکانا ابلیس اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ ہمیشہ کی آگ ہوگا۔ ان باتوں کی روشنی میں غور کریں کہ آپ کی ابدی منزل کونسی ہے؟
دعا۔ اے میرے پروردگار آپ جو آسمان پر ہیں آپکا نام پاک مانا جائے۔ آپکی بادشاہی آئے۔ آپکی مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر ہو۔ میرے مولا مجھے توفیق عطا فرمائیں کہ میں بھی اس بادشاہی کے تیار ہوسکوں۔ آمین
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔