پچھلے سبق میں ہم نے سیکھا کہ اِنسان خُدا کی نظر میں نہایت ہی قابلِ قدر ہے۔ اِنسان کا سب مخلوقات سے بڑھ کر قابلِ قدرہونا، اِس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اُس سے محبت بھی دیگر تمام مخلوقات سے بڑھ کر کی جائے۔ بلاشبہ خُدا تمام مخلوقات سے بڑھ کر اِنسان ہی سے محبت کرتے ہیں۔ آئیے دیکھیں کہ کون سی باتوں سے اُن کی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔