گزشتہ کورس میں ہم نے مختصر طور پر یسوع مسیح کی بے عیب اور پاکیزہ زندگی، تعلیمات، معجزات، صلیبی موت, دوبارہ زندہ ہونے اور پھر آسمان پر زندہ اُٹھائے جانے کے بارے میں سیکھا۔
ہم نے یہ بھی سیکھا کہ کس طرح یسوع مسیح نے انبیاء کرام کی پیش گوئیوں کی تکمیل میں بنی نوع انسان کے گناہوں کے فدیہ کے لئے اپنی جان صلیب پر دی۔
یسوع مسیح کا جی اُٹھنا اور زندہ آسمان پر اٹھایا جانا اس حقیقت پر مہر تصدیق ہے کہ یسوع مسیح کے کفارے یعنی فدیہ پر ایمان لانے کی بدولت ہی انسان اپنے گناہوں سے نجات پاکر خدا تعالیٰ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
اس کورس یعنی “راہِ نجات” میں ہم اس بات پر غور کریں گے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کی نجات کے لئے یہی طریقہ کیوں اپنایا؟ کیا خدا تعالیٰ کسی اور طرح سے انسان کو نجات نہیں دے سکتا تھا؟ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کورس آپکے لئے باعثِ برکت بنے گا۔ آمین